کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 32 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سرمایہ کاروں کے لیے کراچی اسٹاک مارکیٹ پرکشش بن گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 32 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاردل کھول کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائٹس کی تیزی دیکھی گئی اور یہ اپنی ریکارڈ سطح 32 ہزار پوائنٹس کو بھی عبور کرگیا ہے۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کے فیصلے نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ رواں ماہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے اور حصص کی کل مالیت میں 380 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔