کراچی (جیوڈیسک) کراچی شیئر بازار میں کاروبار کے لئے اینگرو پاور جین قادر پور لیمیٹڈ کے حصص کا اندراج کر لیا گیا۔ کمپنی کے شیئرز کا اندراج کراچی سٹاک ایکسچینج میں تقریب کے دوران کیا گیا۔
اینگرو پاور کے سی ای او سید محمد علی نے بیل بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ دو سو سترہ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہائی سلفر گیس سے بجلی تیار کرے گا۔ لسٹنگ تقریب میں کراچی سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔