کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس آج بھی اڑانیں بھرتا ہوا 33 ہزار 513 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100 انڈیکس 150 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 513 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑنے سے سرمایاکار آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی امید کرتے ہوئے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔