کراچی سٹاک ایکسچینج، مسلسل پانچویں ہفتے کاروبار میں تیزی کا رجحان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں کاروباری ہفتے تیزی رہی، اِس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو دو پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےبھی خریداری کی گئی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے ایس ای ہنڈرڈ، اعشاریہ سات فیصد اضافے سے چونتیس ہزار ستائیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سولہ لاکھ ڈالر کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ خریدے گئے، اوسط کاروباری حجم نو فیصد کمی سے تیس کروڑ، تیئس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔