کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج پیر کوکاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد انڈیکس 21583 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس میں مجموعی طور844 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔