کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 165 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 22819 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روزکے ایس ای 100 انڈیکس 22800 اور 22900 حدوں کو عبور کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سرمایہ کاری مالیت میں65 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت3.59 فیصد کم جبکہ 50.94 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔