کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار تین سو بانوے کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کام کا آغاز مثبت ہوا۔
ملکی سیاسی صورتحال میں بہتری کی امید پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دلچسپی لی، جس سے ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، کاروبار کے دوران ایک موقع پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار تین سو بانوے پوائنٹس تک بڑھ گیا، تاہم اب سے کچھ دیر پہلے ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار پر دیکھا گیا۔