کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 23278 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز اتار چڑھاو کے بعد انڈیکس 11.46 پوائنٹس کمی سے 23160.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔