کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 170 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 23860 کی سطح پرپہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاو کے بعد تیزی رہی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 25 پوائنس اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 23683 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، سرمایہ کاری مالیت میں مزید 9 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 1.94 فیصد زائد جبکہ 47.76 فیصدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔