کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 23 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔گذشتہ روزکے ایس ای 100 انڈیکس 72.97 پوائنٹس اضافے سے 22838.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 136 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔