کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 24080 کی سطح تک پہنچ گیا۔

گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 30.35 پوائنٹس کمی سے 23768.35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔