کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے حالات ایک طرف اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس ایک طرف، ہفتے کے آخری سیشن میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ اور انڈیکس 29 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کراچی اسٹا ک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار 135 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی اور تعمیراتی شعبے کیلئے 12 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری ملنے سے حصص بازار میں موجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہیں جبکہ آج انویسٹرز سیمنٹ سمیت بینکاری کے شعبے کے حصص کی خریدوفروخت میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔