کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 31 ہزار 906 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گذشت روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس کی 31500,31600 اور 31700 کی کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 258 اعشاریہ 76 پوائنٹس اضافے سے 31759 اعشاریہ 38 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔