کراچی سٹاک مارکیٹ میں چھ روز کی تیزی کے بعد مندی
Posted on May 21, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Karachi Stock Exchange
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں چھ روز کی تیزی کے بعد مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو آٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے آغاز میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کھاد سیکٹر میں فروخت کا دباؤ رہا جبکہ پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار آٹھ سو بیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ تیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com