کراچی (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رہا۔ کاروبار کے دوران تیزی کے علاوہ مندی بھی رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ تیزی میں بند ہوئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار چار سو چوہتر پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک روز قبل انڈیکس میں نو سو چھیالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر پینتیس کروڑ انیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔