کراچی سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں سڑسٹھ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز پر مندی رہی تاہم آخری سیشن میں آنے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں بند ہوئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار، چار سو، گیارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔

بینکنگ اور پاور سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ انیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔