کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں دو ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی رہی، اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو بیاسی پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کو ترجیح دی گئیں۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے ایس ای ہنڈرڈ تین اعشاریہ دو فیصد اضافے سے اکتیس ہزار نو سو ترانوے پوائنٹس پر بند ہوا ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ستتر لاکھ ڈالر کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ خریدے گئے ۔ اوسط کاروباری حجم دس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے بائیس کروڑ پینتالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔