کراچی اسٹاک : انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) ریکارڈ توبنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کے ایس ای 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 23 ہزار 172 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے بھی انڈیکس میں تقریبا 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس پہلی بار 23 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔ آج ایکسچینج میں تقریبا 13 کروڑ 90 لاکھ شیئرز لا لین دین ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور گزشتہ دو رمضان کی نسبت رواں سال رمضان میں امن و امان کی صورت بہتر ہونے کے باعث ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔