کراچی اسٹاک: انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرا ر ہے۔ آج ٹریڈن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 35 ہزار 17 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز بھی تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے سے 34676 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔