کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں خریدار آج بھی حاوی دکھائی دے رہے ہیں۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس کی حد پھلانگتا ہوا بلندی کا نیا ریکارڈ بنا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے انویسٹرز سرگرم نظر آئے۔
شیئرز کی خریداری میں تیزی آنے سے 100 انڈیکس ایک مقام پر 195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 31 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑنے سے سرمایاکار آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی امید کرتے ہوئے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
سال 2014 میں بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ کا شمار خطے کے بہترین شیئر بازاروں میں کیا گیا جہاں انویسٹر کو سرمایا کاری پر سالانہ 25 فیصد سے زائد منافع ملا۔