کراچی (جیوڈیسک) ٹریڈنگ کے کا آغاز سے ہی حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔ انویسٹرز کے مطابق آئندہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے کیپیٹیل گین ٹیکس اور ویلیو ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز پر تحفظات کے باعث مارکیٹ کی سرگرمیاں آج ماند پڑی رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ نے رواں ماہ بلندی کا نیا ریکارڈ بنایا تو ہے تاہم انوسیٹرز کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کی خاطر بروکرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے لیے دی جانے والی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جانا چاہیے۔
رواں مالی سال کے آغاز سے سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 18 پوائنٹس سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔