کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سترہ ہزار سات سو سے اوپر بند ہوا، کاروباری حجم بھی بڑھ گیا۔ بازار میں کاروبار کا آغاز اتار چڑھا کے ساتھ ہوا تاہم سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی خریداری کی وجہ سے انڈیکس مثبت زون میں داخل ہو گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ پوائنٹس کے اضافے سے سترہ ہزار سات سو تریپن پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ساڑھے انتیس کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔