کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چوالیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا۔
ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹرکے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چوالیس پوائنٹ اضافے سے تیئس ہزار چھ سو انتالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر سترہ کروڑ چار لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔