کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈٰیکس میں ایک، سو، نو، پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی رہی تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دینے کے باعث مارکیٹ جلد ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی۔
پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس، چونتیس ہزار، پانچ سو، چھپن، پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ، چھپن لاکھ شیئرز کا، کاروبار ہوا۔