کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے ہفتے مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو گیارہ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
بنکنگ سیکٹر میں کچھ بہتری دیکھی گئی تاہم پاور سیکٹر میں ملا جلا رجحان رہا۔ عید سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دینے کے باعث مندی رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔ اس دوران اوسط کاروباری حجم چونتیس فیصد کی نمایاں کمی سے نو کروڑ پچاسی لاکھ شیئرز یومیہ پر آ گیا۔