کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی

 Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی رہی۔ ٹیلی کام، سیمنٹ، کھاد اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے 23 ہزار ایک سو 65 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ نوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔