کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan کراچی
Karachi Stock Market
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو دو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا۔
ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اعشاریہ چار فیصد کمی سے چھبیس ہزار چھ سو بیاسی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اوسط کارو باری حجم پانچ اعشاریہ تین فیصد کمی سے اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com