کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز مندی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ستانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کے آغاز میں معمولی تیزی رہی تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔

سپورٹ سروسز اور انشورنس کے شعبے کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار چھ سو چھیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بیس کروڑ اکاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔