کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا۔ فنانشل اور بینکنگ سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ پی آئی اے میں فروخت کا دباؤ رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھاون پوائنٹ کمی سے چھبیس ہزار پانچ سو چھیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ بیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔