کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم سیمنٹ ، فنانشل اور فرٹیلائرز سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار تین سو سڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر پندرہ کروڑ چوبیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔