کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں عید تعطیلات کے بعد مسلسل چوتھے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور ایک وقت میں انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار تین سو ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹیلی کام، بنکنگ اور سیمنٹ کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر بارہ کروڑ ستر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔