کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔ مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک وقت میں تیئس ہزار ایک سو پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چھتیس پوائنٹس کمی سے بائیس ہزار نو سو تیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چوبیس کروڑ اکیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔