کراچی (جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں سڑسٹھ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم کی مسلسل دوسرے روز کراچی میں موجودگی کے باعث مارکیٹ میں تیزی چھائی رہی۔
سیمنٹ اور کیمیکل سیکٹر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار آٹھ سو پچہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سولہ کروڑ تراسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔