کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو اکہتر پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا۔

اور ایک وقت میں انڈیکس تیئس ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم آخر میں آنے والی ریکوری سے مارکیٹ کا اختتام تیئس ہزار پندرہ پوائنٹس پر ہوا۔ بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔