کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 1 روز کی مندی کے بعد تیزی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی مندی کے بعد تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی آٹو سیکٹر کی کمپنیوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔ سیمنٹ ، بنکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار ایک سو اٹھاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ ستاون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔