کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک مقام پر 700 پوائنٹس نیچے سے بھی چلا گیا تاہم اختتام پر انڈیکس 699 پوائنٹس گھٹ کر 32 ہزار 261 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی انویسٹرز کی جانب سے شیئرز کی فروخت زور پکڑ جانے سے مارکیٹ گراوٹ شکار ہوئی۔ صرف رواں ماہ مجموعی طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا سرمایہ شیئر بازار سے نکال لیا۔