کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر بیالیس پیسے مہنگا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) ملکی صورتحال کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔ ڈالر بھی بیالیس پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو، بائیس، پوائنٹس کمی سے اٹھائیس ہزار، چھ سو، تیس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر صرف پندرہ کروڑ، ستانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر سو روپے، چوالیس پیسے پر بند ہوئی۔