کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات سے قبل آخری سیشن کے دوران مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔
مارکیٹ کے آغاز میں معمولی تیزی دیکھی گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی دبا کا شکار ہو گئی۔ پاور اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچہتر پوائنٹس کمی سے اکیس ہزار پانچ سو ننانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھ کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔