کراچی (جیوڈیسک) سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 441 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 28 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے جاری سیاسی کشمکش سے متاثر۔
انویسٹرز کے اعتماد بحال کرنے کے لیے آج سرکاری مالیاتی ادارے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی کی رفتار تھمنے کے باعث سرمایاکار آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میںکمی کی توقع کرتے ہوئے حصص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔