کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بے امنی کے خاتمے کے سلسلے میں کوششیں تیز ہونے کی توقعات پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں ایک مقام پر 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک مقام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
اس تیزی سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کی کراچی آمد اور شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز ہونے کی توقعات پر انڈیکس میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔