کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کار سرگرم رہے تاہم مقامی سرمایہ کار فروخت کو ترجیح دیتے نطر آئے۔
این سی سی پی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق پیر سے جمعے تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بیاسی لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے شئیرز خریدے جبکہ بینک اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کا حجم ساڑھے چونتیس لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔
دوسری طرف مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز اور بانڈز فروخت کر دئیے گئے۔