کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چھیانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی چھائی رہی، کیمیکل سیکٹر میں کچھ سرگرمی دیکھی گئی، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار چھ سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر دس کروڑ سولہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔