کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ چوبیس ہزار چار سو پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔
کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ننانوے پوائنٹ اضافے سے چوبیس ہزار چار سو ایک پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ بانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔