کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 194 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 29 ہزار 737 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔بجٹ سے قبل کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعے کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 737 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس ساڑھے 7 کے بجائے ڈھائی فیصد بڑھنے کی توقعات کے باعث سرمایہ کار تجارت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ رواں ماہ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 6 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔