کراچی سٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ 24300 پوائنٹس پر بند

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے میں تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چون پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

شرح سود میں اضافے اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پر پیش رفت مارکیٹ میں تیزی کو بڑھانے کا سبب بنی، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا تاہم اوسط کاروباری حجم پچیس فیصد کمی سے تیرہ کروڑ تیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔