کراچی اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس میں چودہ پوائنٹ کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چودہ پوائنٹ اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ پاور اور بنکنگ سیکٹر میں خریداری کا رجحان رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار سات سو چھپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ اٹہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔