کراچی اسٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 66 پوائنٹ کمی

 Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کی تیزی کے بعد اختتام مندی پر ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چھیاسٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے پہلے سیشن میں تیزی رہی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے تیزی برقرار نہ رہ سکی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پچاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مجموعی طور پر گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔