کراچی سٹاک مارکیٹ میں عید تعطیلات کے بعد تیزی

 Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں عید تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پچپن پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار سات سو چون پوائنٹس پر بند ہوا۔