کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا تاہم کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار سے اوپر بند نہ ہوسکا
بازار میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی کے ساتھ ہوا۔ آئی ایم ایف معاہدے اور پاور سیکٹر میں بہتری کی امیدوں کی وجہ سے خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ تاہم منافع کے حصول نے تیزی محدود رکھی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چونسٹھ پوائنٹس بڑھ کر اکیس ہزار نو سوچھیاسٹھ پے بند ہوا۔