کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی تیزی کے بعد مندی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی زبردست تیزی کے بعد مندی دیکھی گئی ، پہلے سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 76پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار آٹھ سو کی سطح عبور کر گیا۔

تاہم منافع کے حصول کے لئے کی جانے والی فروخت کی وجہ سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی، سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار چھ سو 80 پر بند ہوا، مجموعی طور پر چھبیس کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔